اسلامی ممالک کا نیا بلاک: چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا انکشاف
اسلامی ممالک کا نیا بلاک بننے جارہا ہے، چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل
اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین علامہ راغب نعیمی کہتے ہیں کہ فتنہ الہندوستان کیخلاف اقدامات کیے تو برادر اسلامی ممالک نے پاکستان کی آوازمیں آواز ملائی اسلامی ممالک کا نیا بلاک بننے جارہا ہے۔
پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں کو ناجائز قرار دینے کے افغان حکومت کے بیان پر خوشی کا اظہار بھی کردیا۔
اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین راغب نعیمی نےخصوصی گفتگو کرتے ہوئے افغان حکومت کی جانب سے پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں کو ناجائز قرار دینے پر خوشی کا اظہار کیا۔
اور کہا کہ افغان حکومت بھی پاکستان میں دراندازی نہیں چاہتی۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں گروہ بندی کے باعث افغانستان میں مستحکم حکومت نہیں آسکتی، کمانڈر سعید کے بیان کی توثیق کرتا ہوں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں