عیدالاضحیٰ صفائی مہم: لاہور میں 15 لاکھ ماحول دوست بیگز تیار
قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کیلئے 15 لاکھ ماحول دوست بیگ تیار
عیدالاضحیٰ پر صفائی کی بڑی تیاری، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے زیرو ویسٹ ہدف مقرر کرتے ہوئے گرینڈ صفائی انتظامات کو حتمی شکل دیدی۔
لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عیدالاضحی پر شہر کو زیرو ویسٹ کرنے کا پلان بنالیا۔
آلائشیں ٹھکانے لگانے کیلئے 15 لاکھ بایو ڈی گریڈ ایبل بیگز تیار کرلیے، بیگ 300 کیمپس کے ذریعے شہریوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔
عید پر آلائشیں اکٹھی کرنے کیلئے 104عارضی کلیکشن پوائنٹس قائم ہونگے، صفائی آپریشن کامیاب بنانے کیلئے افسران سمیت ہزار ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔
سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا کہنا کہ صفائی یقینی بنانے کیلئے کنٹرول روم فعال رہے گا، جبکہ سیف سٹی کیمروں اور ڈرون سے بھی مانیٹرنگ ہوگی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں