فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں حاصل کی گئی تاریخی کامیابی، وزیراعظم کا خطاب
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے باعث تاریخی کامیابی ملی، وزیر اعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے باعث تاریخی کامیابی ملی۔
کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ میں میں افسران سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج نے ہمیشہ شاندار خدمات انجام دی ہیں ۔
، دوست ملکوں سے آئے مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہیں ، آپ کی یہاں موجودگی ہمارے بہترین تعلقات کی عکاس ہے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ قریبی دوست چاہتے ہیں پاکستان تجارت بڑھائے ، چین پاکستان کا ہر مشکل میں کام آنے والا دوست ملک ہے۔
، سعودی عرب پاکستان کا بہترین دوست ہے ، خلیجی ممالک کے ساتھ پاکستان کے بہترین تعلقات ہیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چیلنجز کا آہنی عزم کے ساتھ مقابلہ کیا ۔
، معیشت ، اصلاحات اور انسداد دہشتگردی پر توجہ مرکوز ہے ، بہت جلد دہشتگردی کے ناسور کا خاتمہ کردیں گے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں