نیب کی کارروائی: ملک ریاض اور ساتھیوں کے خلاف غیرقانونی الاٹمنٹ ریفرنس میں وارنٹ گرفتاری
غیرقانونی الاٹمنٹ ریفرنس میں ملک ریاض سمیت دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری
احتساب عدالت کراچی کی جانب سے زمینوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ کے ریفرنس میں ملک ریاض سمیت دیگر ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے۔
احتساب عدالت کی جانب سے بار بار طلبی کے باوجود ملک ریاض ، علی ریاض ، زین ملک اور دیگر ملزم عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔
جس کے بعد عدالت نے ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر د یے ہیں۔
قومی احتساب بیورو ( نیب ) کے مطابق ملزمان پر سرکاری زمینوں کو غیرقانونی ہتھیانے کا الزام ہے۔
نیب کے مطابق ملزمان نے سندھ حکومت کے اہلکاروں کے ساتھ ملی بھگت سے سرکاری زمینیں غیر قانونی منتقل کی۔
نیب کے مطابق ملزمان پر عوامی اعتماد کے مجرمانہ استحصال اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں