پنجاب میں ایف ایل این کیمپس کا آغاز: مریم نواز کا تعلیمی وژن حقیقت بننے لگا

پنجاب میں ایف ایل این کیمپس 2025: بچوں کے لیے نئی تعلیمی امید

ملتان( خصوصی رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن “پڑھا لکھا، آگے بڑھتا پنجاب” کا عملی نفاذ صوبہ بھر میں جاری ہے۔ اس سلسلے میں صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے تعلیم پروگرام کے تحت “ایف ایل این کیمپس 2025” کا باقاعدہ افتتاح ملتان میں کیا۔
یہ کیمپس بچوں میں بنیادی خواندگی اور حساب کتاب کی مہارتیں پیدا کرنے کے لیے قائم کیے جا رہے ہیں، جو ایک نئے تعلیمی دور کا آغاز ہیں۔افتتاحی تقریب ملتان میں منعقد ہوئی جس میں صوبہ بھر سے اعلیٰ تعلیمی و انتظامی افسران نے شرکت کی۔ تقریب میں سیکرٹری سکولز خالد نذیر وٹو، کمشنر ملتان عامر کریم خاں، ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو، چیئرمین سی ایم ٹاسک فورس مزمل محمود، ممبر صوبائی اسمبلی بیرسٹر اسامہ افضل، اسپیشل سیکرٹری جنوبی پنجاب عبیداللہ، پراجیکٹ ڈائریکٹر امتیاز شاہد گوندل اور یونیسیف کے ایجوکیشن مینجر کامران افتخار بھی شریک تھے۔صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے 12 اضلاع میں 3,330 اسکولوں میں 6 ہزار سے زائد کیمپس قائم کیے جا رہے ہیں۔
، جو کہ “ایف ایل این کیمپس” منصوبے کا حصہ ہیں۔ یہ تعلیمی منصوبہ آئندہ 8 ہفتوں تک جاری رہے گا اور گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران 5 سے 9 سال کی عمر کے بچوں کو تعلیم و تربیت فراہم کرے گا۔انہوں نے کہا کہ بچوں کو ان کی تعلیمی سطح کے مطابق پڑھایا جائے گا تاکہ وہ بنیادی خواندگی اور ریاضی کی مہارتیں حاصل کر سکیں۔ تمام بچوں کو ان سمر کیمپس میں مفت کتب، فلیش کارڈز اور دیگر تعلیمی مواد فراہم کیا جائے گا۔ رانا سکندر حیات نے کہا کہ “ایف ایل این کیمپس” صرف ایک تعلیمی منصوبہ نہیں بلکہ تعلیم کی بہتری کی طرف ایک مضبوط قدم ہے۔
حکومت پنجاب کا عزم ہے کہ ہر بچے کو سیکھنے کا پورا موقع فراہم کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ گلوبل پارٹنرشپ فار ایجوکیشن کی 50.625 ملین ڈالر مالی معاونت سے ممکن ہو پایا ہے، اور اس میں گلوبل پارٹنرشپ فار ایجوکیشن اور یونیسف پاکستان کا تعاون بھی شامل ہے۔ ان کیمپس میں “Teaching at the Right Level” طریقہ کار کا اطلاق کیا جائے گا تاکہ ہر بچہ اپنی استعداد کے مطابق سیکھ سکے۔
صوبائ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ تعلیم کے فروغ کے لیے کمیونٹی، اساتذہ اور شراکت داروں کی مشترکہ کاوشیں قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے اساتذہ کو محنت کا مظاہرہ کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ محنتی اساتذہ اس ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، جبکہ اسکول نہ آنے والے اساتذہ کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کے مستقبل سے کھلواڑ کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہوزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے ہائر ایجوکیشن کے لیے 90 ارب روپے اور اسکول ایجوکیشن کے لیے ڈیڑھ سو ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔
، جو ان کی علم سے محبت کا واضح ثبوت ہے۔ سرکاری اسکولوں، بالخصوص اسکول آف ایمیننس میں بچوں کی بھرپور انرولمنٹ محکمہ تعلیم کی انتھک محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے کہا کہ بچوں کی بنیاد مضبوط ہو تو ان کا مستقبل خود روشن ہوتا ہے۔ سمر کیمپ بچوں کے لیے نہ صرف باعث خوشی ہیں بلکہ یہ کھیل، سیکھنے اور سرگرمیوں کا حسین امتزاج ہیں۔ ان کی بدولت بچے خود اعتمادی، مسئلہ حل کرنے اور ٹیم ورک جیسے اہم ہنر سیکھ رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سمر کیمپ کی رنگین سرگرمیاں، بچوں کے چہروں پر خوشی اور والدین کا مثبت ردعمل قابل ستائش ہے۔ ایسے تعلیمی اقدامات سے نئی نسل کا وژن بہتر ہوگا۔یہ تعلیمی منصوبہ نہ صرف پنجاب بلکہ پاکستان کے تعلیمی مستقبل کو سنوارنے میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کا وژن اور محکمہ تعلیم کی مربوط حکمت عملی اس بات کا ثبوت ہے کہ تعلیم اب محض ایک منصوبہ نہیں بلکہ ایک قومی مشن بن چکی ہے۔سیکرٹری تعلیم خالد نذیر وٹو نے کہا کہ ان سمر کیمپس میں بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں، توجہ مرکوز کرنے اور سیکھنے کی رفتار پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2 جون سے شروع ہونے والے سمر کیمپس میں بچے بہترین لرننگ سکلز حاصل کریں گے۔تقریب کے اختتام پر اساتذہ و افسران کی تعلیمی خدمات کے اعتراف میں “ہیرو ایوارڈز” بھی تقسیم کیے گئے۔ یہ ایوارڈز ان افراد کو دیے گئے جنہوں نے تعلیم کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں