یوکرین کا روسی فضائی اڈوں پر حملہ، اربوں ڈالر کے طیارے تباہ

یوکرین کا روسی فضائی اڈوں پر حملہ: مذاکرات سے قبل بڑی کارروائی

مذاکرات سے قبل یوکرین کے روسی فضائی اڈوں پر حملے، کئی بمبار طیارے تباہ
یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے روسی بمبار طیاروں کو تباہ کرنے کے لیے ایک بڑا حملہ کیا ہے جب کہ وہ ماسکو کے نمائندوں کے ساتھ استنبول میں ممکنہ جنگ بندی پر مذاکرات کی تیاری کر رہا ہے۔
یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے روسی فضائی اڈوں پر کھڑے تقریباً 2 ارب ڈالر مالیت کے طیارے تباہ کیے ہیں یا انہیں نقصان پہنچایا ہے،۔
جو ہزاروں کلومیٹر دور واقع تھے، اسی دوران ایک تربیتی مرکز پر روسی فوج کے ایک حملے میں یوکرین کے کم از کم 12 فوجی ہلاک ہو گئے،۔
جس کے بعد یوکرینی زمینی افواج کے کمانڈر نے استعفیٰ دے دیا۔روس نے تصدیق کی کہ متعدد فوجی طیارے آگ کی لپیٹ میں آ گئے۔
جب یوکرین نے ایک بڑے پیمانے پر ڈرون حملہ کیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں