آئندہ سال کا وفاقی ترقیاتی بجٹ: ایک ہزار ارب روپے کی تجویز

وفاقی ترقیاتی بجٹ میں وزارتوں اور ڈویژنز کے لیے 662 ارب روپے

آئندہ مالی سال کا وفاقی ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب روپے رکھنےکی تجویز
آئندہ مالی سال کا وفاقی ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب روپے رکھنےکی تجویز ہے جس میں سے وفاقی وزارتوں، ڈویژنز کا ترقیاتی بجٹ 662 ارب روپے رکھنے کی تجویز شامل ہے۔
بجٹ تجاویز سے متعلق دستاویز میں این ایچ اے کا ترقیاتی بجٹ 229 ارب روپے جبکہ پاور ڈویژن کا ترقیاتی بجٹ 104 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز شامل ہے۔
دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال صوبوں اور خصوصی علاقہ جات کا ترقیاتی بجٹ 245 ارب 89 کروڑ روپے جبکہ صوبائی منصوبوں کے لیے93 ارب 44 کروڑ روپے کا بجٹ رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔
دستاویز کے مطابق ضم شدہ اضلاع کے لیے 70 ارب 44 کروڑ روپے، آزاد کشمیر،گلگت بلتستان کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 82ارب روپے جبکہ ایچ ای سی کے ترقیاتی بجٹ کے لیے 45 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں