لیسکو کا اعلان: عید پر لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی

عید پر لوڈشیڈنگ نہیں: مکمل انتظامات مکمل، سٹاف الرٹ

چیف ایگزیکٹو نے عید الاضحی کے موقع پرلوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کردیا
نیوز:چیف ایگزیکٹو لیسکومحمد رمضان بٹ نے عید الاضحی کے موقع پرلوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کردیا۔
انجینئر محمد رمضان بٹ کی ہدایت پر لیسکو ٹیم کی جانب سے تمام انتظامات مکمل کرلیے ،متعلقہ حکام کو عید کے دونوں میں سٹاف کی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایات کی گئی ہیں۔
، لیسکو عید کے دنوں میں لائن سٹاف اور شکایت سنٹرز میں عملہ موجود رہے گا۔
سی ای اوانجینئر محمد رمضان بٹ لیسکو کاکہنا تھاکہ تمام سٹورز میں بھی سٹاف کی موجودگی یقینی بنائی گئی ہے،اضافی ٹرانسفامرز ٹرالیز کا بھی بندوبست کیا جاچکا ہے۔
،عید کے موقع پر موسمیاتی پیش گوئی کو بھی مد نظر رکھا جاتا ہے، ہیٹ ویو کی صورت میں بھی سٹاف سٹینڈ بائی ہوگا۔
انجینئر محمد رمضان بٹ کا کہنا تھا کہ عید کے موقع پر 4چیف انجینئرز کی ڈیوٹیاں لگائی جاچکی ہیں، مذکورہ چیف انجینئر عید کی چھٹیوں میں فرانض سرانجام دیں گے ۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں