ڈیرہ غازی خان میں خوارجی دہشتگردوں کا خاتمہ، صدر مملکت کا خراج تحسین
پنجاب پولیس کی ڈیرہ غازی خان میں کارروائی، 4خوارجی دہشتگرد ہلاک
پنجاب پولیس نے ڈیرہ غازی خان میں کارروائی کرتے ہوئے 4خوارجی دہشت گرد ہلاک کر دیئے۔پولیس نے کوٹ مبارک کے علاقے میں کارروائی کی۔
، فائرنگ کے تبادلے میں4دہشتگرد مارے گئے،پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ پولیس کو پنجاب، خیبر پختونخوا کے سرحدی علاقے کوٹ مبارک میں خوارجی دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی اطلاع ملی۔
ترجمان نے کہا کہ پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرکے آپریشن کا آغاز کیا تو خوارجی دہشتگرد بھاری اسلحہ کے ساتھ پولیس ٹیموں پر حملہ آور ہوئے۔
، ٹیموں نے موثر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیااور 4 خوارجی دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا۔.
صدر مملکت آصف علی زرداری نے ڈیرہ غازی خان میں کارروائی کے دوران4خوارج جہنم واصل کرنے پر پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں