زلزلے کے جھٹکے معمول کا حصہ: ماہرین نے وضاحت دے دی
زلزلے کے جھٹکے معمول کا حصہ، شہری پریشان نہ ہوں، چیف میٹرولوجسٹ
سربراہ سونامی وارننگ سیل کراچی، چیف میٹرولوجسٹ امیر حیدر لغاری نے کراچی میں گزشتہ روز سے جاری زلزلوں کے جھٹکوں کو معمولی قرار دے دیا۔
انھوں نے کہا کہ کراچی میں لانڈھی کی فالٹ لائن گزشتہ روز سے فعال ہوئی ہے، جس میں جمع شدہ انرجی آہستہ آہستہ ریلیز ہورہی ہے،۔
ایک سے دو دن تک شہر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جائینگے، جس کے بعد زلزلے کے جھٹکوں کی شدت بتدریج کم ہوتی جائے گی۔
چیف میٹرولوجسٹ نے کہا کہ پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، زلزلے کی گہرائی کم ہے جسکی وجہ سے اسکو شدت کے ساتھ محسوس کیا گیا ہے،۔
ورنہ اس میگنیٹیوٹ کے زلزلے محسوس بھی کم و بیش ہوتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ کل شام سے اب تک ملیر، قائدآباد اور اطراف میں زلزلے کے 4 جھٹکے محسوس کیے جا چکے ہیں، جن کی شدت 3.6 اور گہرائی 10 کلومیٹر رہی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں