دفتر خارجہ: بھارت دھمکیوں سے مقاصد حاصل نہیں کرسکتا، گمراہ کن بیانیے مسترد
بھارت دھمکیوں، گمراہ کن بیانیوں اور طاقت کے استعمال سے اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکتا، پاکستان
پاکستان نے بھارتی قیادت کے پاکستان مخالف اشتعال انگیز بیانات کو خطرناک ذہنیت کی عکاسی قرار دیا ہے،۔
ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ بھارت کا پاکستان کو عدم استحکام کا ذمے دار ٹھہرانا حقائق کے منافی ہے،۔
بھارت دھمکیوں، گمراہ کن بیانیوں اور طاقت کے استعمال سے اپنے مقاصد حاصل کر نہیں سکتا۔
بھارتی قیادت کی جانب سے حالیہ دنوں میں بالخصوص بہار میں دیے گئے اشتعال انگیز بیانات اور 29 مئی 2025 کو بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کی طرف سے دیے گئے۔
ریمارکس کے بارے میں میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ بھارتی قیادت کے حالیہ بیانات ایک نہایت تشویشناک ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں۔
جو امن کے بجائے دشمنی کو ترجیح دیتی ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں