حالیہ مثبت معاشی اشاریے حکومتی پالیسیوں کے درست ہونے کا ثبوت ہیں: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف: مثبت معاشی اشاریے پالیسیوں کی درستگی کی علامت

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حالیہ مثبت معاشی اشاریے حکومتی پالیسیوں کے درست ہونے کا ثبوت ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کا جائزہ اجلاس ہوا ۔
جس میں وزیراعظم نے ایف بی آر اصلاحات کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کے لیے عالمی شہرت یافتہ کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ تمام شعبوں میں ادارہ جاتی اصلاحات تیزی سے جاری ہیں۔
، فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ سسٹم جیسی اصلاحات کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آرہے ہیں۔
، ملکی اداروں سے کرپشن کے خاتمے سمیت دیگر خامیاں دور کرنے کے لیے محنت کررہے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں