اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل پر وزیراعلیٰ کا فوری ایکشن
مریم نواز کا اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا حکم
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے ایم ڈی اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن افضال بھٹی نے ملاقات کی۔
جس میں افضال بھٹی نے پنجاب سے تعلق رکھنے والے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل اور امور کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
ملاقات میں افضال بھٹی نے او پی ایس ہاؤسنگ سوسائٹی اور سکول کے معاملات سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر اوورسیز پاکستانی کمیشن پنجاب کو فعال اور متحرک بنانے کیلئے اقدامات پر بھی اتفاق کیا گیا۔
، افضال بھٹی نے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو مبارکباد دی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں