بھارت کا چہرہ بے نقاب کرنے کیلئے پاکستانی وفد آج امریکا میں اہم ملاقاتوں کا آغاز کرے گا
بھارت کے حملوں سے شہریوں کی اموات اور مودی سرکار کی آبی جارحیت سے امریکا اور اقوام متحدہ کو آگاہ کرنے کے لیے پاکستان کا 9 رکنی وفد آج سے اہم ملاقاتوں کا آغاز کرے گا
۔9 رکنی وفد کی قیادت پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو کر رہے ہیں-
جو پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان کے ساتھ ہفتے کو نیویارک پہنچے تھے۔
جبکہ وفد کے دیگر 7 اراکین حنا ربانی کھر، جلیل عباس جیلانی، مصدق ملک، خرم دستگیر خان، فیصل سبزواری، بشریٰ انجم بٹ اور تہمینہ جنجوعہ اتوار کو نیویارک پہنچ گئے ہیں۔
وفد پیر کی صبح اہم ملاقاتوں کا آغاز کرےگا۔ سب سے پہلے اس وفد کی ملاقات اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو کونگ سے ہوگی۔
یہ ملاقات پاکستان مشن نیویارک میں ہوگی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں