بجٹ میں ٹیکس میں اضافہ: بینک ڈیپازٹس اور گاڑیوں پر نئے ٹیکس اصول
بجٹ میں بچت اسکیموں اور بینک ڈپازٹ پر ٹیکس میں اضافے کی تجویز
وفاقی بجٹ 26-2025 کے لیے مختلف ٹیکس تجاویز پر کام جاری ہے۔
وفاقی بجٹ 26-2025 میں بینک ڈیپازٹس اور بچت اسکیموں پر ٹیکس میں اضافے کی تجویز ہے۔
، نان فائلرز کے کیش نکلوانے پر ودہولڈنگ ٹیکس بڑھنے کا امکان ہے۔
ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح 0.6 فیصد سے بڑھ کر1.2 فیصد متوقع ہے، یومیہ 50 ہزار سے زیادہ رقم نکلوانے پر اضافی ٹیکس کی بھی تجویز ہے۔
ذرائع کے مطابق 800 سی سی سے چھوٹی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں اضافہ متوقع ہے۔
، مقامی تیار کردہ کاروں پر جی ایس ٹی کی شرح بڑھانے کی تجویز ہے۔
ٹیکس کی شرح 12.5 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کا امکان ہے۔
پیٹرول اور ڈیزل پر چلنے والی گاڑیوں پر لیوی عائد کرنے، کیپٹل گین اور منافع پر بھی ٹیکس میں اضافہ کرنے کی تجویز ہے۔
، نئے بجٹ میں سپر ٹیکس کی شرح میں کمی کی تجویز زیرغور ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں