پیپلز پارٹی نے سمبڑیال کے ضمنی الیکشن کو فراڈ قرار دے دیا
پاکستان پیپلز پارٹی نے پی پی 52 سمبڑیال کے ضمنی انتخابات کو فراڈ قرار دے دیا۔
پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن، حسن مرتضیٰ نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کو 400 ووٹوں کا طعنہ دیا گیا،۔
تسلیم کرتا ہوں لوگوں نے (ن) لیگ کا ساتھ دینے کی وجہ سے ہمیں ووٹ نہیں دیئے، لوگوں نے ہمیں اور (ن) لیگ کو بھی ووٹ نہیں دیئے۔
ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) والا اگر کوئی سلام بھی لیتا ہے تو لوگ اسے ووٹ نہیں دیتے۔
مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دینے کی وجہ سے ہمارا ووٹ بینک خراب ہوا، ۔
کسان کی تین فصلیں رُل گئی ہیں، ہمارے پاس کسان کو دینے کے لیے جواب نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے پاس تگڑے بدمعاش ہیں، سمبڑیال الیکشن میں انڈر ورلڈ کے بدمعاش دیکھے۔
، ہمارے پاس بھی سرکاری مشینری ہوتی تو ہم بھی 40 ہزار ووٹ لے لیتے، جو جیت گئے ہیں ان کو جیت مبارک ہو۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں