زلزلے کے دوران ملیر جیل سے قیدی فرار، پولیس کا آپریشن جاری
ملیر جیل سے216قیدی فرار، ایک ہلاک،4 اہلکار زخمی
ملیر جیل سے متعدد قیدی فرار ہوگئے،قیدیوں کی گرفتاری کیلئے پولیس کا آپریشن جاری ہے،۔
کراچی میں زلزلے کے جھٹکوں کے دوران ملیر جیل سے 216 قیدی دیواریں توڑ کر فرار ہوئے۔
ملیر جیل کے باہر نامعلوم افراد نےشدید فائرنگ کی،نیشنل ہائی وے پر دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے بند ہیں،پولیس نے فرار ہونے والے ایک قیدی کو پکڑلیا ۔
جیل حکام کے مطابق ملیر جیل میں سرکل نمبر چار اور پانچ سے 600 سے زائد قیدی بیرک سے باہر تھے ،216قیدی فرار ہوئے ۔
،واقعے میں 80 قیدی گرفتار ہوئے،135سے زائد قیدی فرار ہوگئے،فرار قیدیوں کی تلاش جاری ہے۔
واقعے میں ایک قیدی ہلاک جبکہ تین زخمی ہوئے ،واقعے میں دو ایف سی اور دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہو ئے ۔
،زخمیوں کو طبی امداد کے لئے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں