پنجاب کابینہ کا اہم فیصلہ: بجلی کے نرخوں میں کمی کی منظوری

وزیراعلیٰ پنجاب کا عوام کو ریلیف: بجلی کے نرخوں میں کمی

وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا26واں اجلاس ،بجلی کے نرخوں میں کمی کی منظوری
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 26 واں اجلاس ہوا،اجلاس میں 101 ایجنڈا پوائنٹس پیش کیا گیا۔
عوام کو ریلیف کے لئے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا اہم فیصلہ سامنے آیا ہے،بجلی کے بلوں میں کمی کیلئے پاور ٹیرف کم کرنے کا اعلان کر دیا،۔
پنجاب رضاکارانہ طور پر بجلی کے نرخ کم کرنے والا پہلا صوبہ ہے۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب کی پاور کمپنیوں کا ٹیرف کم کرنے کی منظوری دے دی۔
، وزیراعلیٰ کے حکم پر ٹیرف میں 30سے40فیصد تک کمی ہوسکے گی ،صوبائی کابینہ نے قائد اعظم تھرمل پاور پرائیویٹ لمیٹڈ اور پنجاب تھرمل پاور پرائیویٹ لمیٹڈ کے ٹیرف میں کمی کی منظوری دے دی۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ لوگ پاکستان مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کرتے ہیں، ہم جو کہتے ہیں کرکے دکھا تے ہیں۔
، صوبائی کابینہ کے اجلاس میں سمبڑیال کا ضمنی الیکشن جیتنے پر مبارکباد، 80فیصد دیہی صوبائی حلقے میں بھاری اکثریت سے کامیابی ملی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں