پاکستان کی دفاعی صلاحیتیں مکمل طور پر خودانحصار: جنرل شمشاد
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی جے سی ایس سی) جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ 96 گھنٹوں پر مشتمل حالیہ تنازع کے دوران پاکستان نے مکمل طور پر اپنی اندرونی صلاحیتوں پر انحصار کیا، کسی بھی بیرونی مدد کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی اور نہ ہی کوئی مدد حاصل کی گئی۔
برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ کو انٹرویو میں جنرل شمشاد نے ان اطلاعات کو مسترد کر دیا کہ دوست ممالک، چین نے سیٹلائٹ انٹیلیجنس سمیت کوئی خارجی معاونت فراہم کی۔
انہوں نے کہا کہ جو سازوسامان ہم نے استعمال کیا، وہ یا تو ملک میں تیار کیا گیا تھا یا پہلے سے حاصل شدہ تھا۔
لیکن ریئل ٹائم میں جو کچھ استعمال ہوا، وہ صرف پاکستان کی اپنی صلاحیت تھی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں