پاکستان ایک بار پھر آگے بڑھنا شروع ہوگیا، دنیا کی نظریں مسئلہ کشمیر پر لگی ہیں، نواز شریف
سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ پوری دنیا کی نظریں مسئلہ کشمیر پر لگی ہوئی ہیں، (ن) لیگ کی حکومت کے اقدامات سے عوام کو ریلیف ملنا شروع ہوگیا۔
، لوگ دیکھ رہے ہیں کہ پنجاب میں حالات دن بدن بہتر ہوتے جارہے ہیں، شہباز شریف اور مریم نواز کے اچھے کاموں کی وجہ سے عوام نے ضمنی الیکشن میں ووٹ دیا۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو میں نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کے دنیا میں اچھے دوست ہیں جنہوں نے ہمیشہ ساتھ دیا۔
، تمام دوست ممالک پاکستان کو سپورٹ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو احساس ہونا چاہیے کہ کشمیر پر منظور شدہ قراردادوں پر عمل ہونا چاہیے، پوری دنیا کی نظریں مسئلہ کشمیر پر لگی ہوئی ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں