پانی کا ایک قطرہ بھی پاکستان کے عوام کا حق ہے: شہباز شریف
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پانی کا ایک ایک قطرہ پاکستان کے عوام کا حق ہے۔
، بھارت پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے لیکن جنگ کی دھمکیوں کا اس نے نتیجہ دیکھ لیا ہے اور اگر پانی روکا تو دشمن اس کا انجام بھی دیکھ لے گا۔
منگل کے روز خیبرپختونخوا جرگے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جرگے میں شرکت میرے لیےعزت کی بات ہے۔
اور ہم سب بڑے غور سے آپ کی باتیں سننے کیلئے آئے ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا ایک عظیم اور پاکستان کا خوبصورت صوبہ ہے جس کے عوام دلیر،غیور اور غیرت مند لوگ ہیں۔
، یہاں کے عوام نے ہمیشہ پاکستان کا دفاع کیا اور جب بھی پاکستان کی بات آئی انہوں نے قومی پرچم بلند کیا۔
، خیبرپختونخوا کے عوام کی قربانیاں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سانحہ اے پی ایس ہوا تو اس کے بعد سنجیدگی کے ساتھ اہم فیصلے لیے گئے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں