ایس ای ہائی وے سرکل ملتان غلام نبی کی کروڑوں مالیتی پُر تعیش جائیدادیں سامنے آگئیں

غلام نبی کی پرتعیش جائیدادیں: ملتان میں بے نامی بنگلہ کیسے سامنے آیا؟

ملتان (بیٹھک انوسٹی گیشن سیل) ایس ای ہائی وے سرکل ملتان غلام نبی کا کروڑوں روپے مالیت کی پر تعیش جائیدادوں سامنے آئی ہیں، ملتان کے ہیڈ محمد والا روڈ پر واقع موضع نیل کوٹ میں کروڑوں روپے مالیت کا بنگلہ بنا کر بے نامی مالک بن بیٹھا ذرائع کے مطابق غلام نبی جنکی سروس کا نوے فیصد حصہ ملتان میں پوسٹنگ کرکے گزارا ہے ایس ای کی عہدے پر ترقی حاصل کرنے کے بعد بھی وہ ملتان میں براجمان ہیں سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں موجود مبینہ کرپٹ لابی غلام نبی کا دست بازو بنی نظر آتی ہے۔
انھوں نے کہا جب غلام نبی ایکسین ہائی وے ملتان تعینات تھے تو انھوں ملتان میں ٹھیکے داروں کا ایک گروپ تشکیل دیا وہی ٹھیکے دار اپنی پسند کا ایس ڈی او اور آوور سنئیر اپنے پروجیکٹ پر تعینات کرواتے تھے اور مرضی کی بلنگ کرواتے تھے اس سارے کھیل میں ٹھیکے داروں کے گروپ کو ایکسین غلام نبی کی مکمل پشت پناہی حاصل ہوتی تھی، انھوں نے کہا ایکسین کی پوسٹنگ کو پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں بھرپور طریقے سے انجوائے کیا پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کو شیشے میں اتارنے کے بعد انکے پروجیکٹس میں انتہائی ناقص میٹریل استعمال کروایا جب نگران دور حکومت آیا تو موصوف نے طوط چشمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئے کھلاڑیوں سے ہاتھ ملایا لیا ۔
نگران دور حکومت میں بیوروکریسی کو رام کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر اربوں روپے مالیت کے منصوبوں سے کروڑوں روپے کا کمیشن کھرا کرنے میں کامیاب ہوئےجس کے بعد انہوں نے ملتان اسلام آباد ، ملتان ،لاہور میں کروڑوں روپے پراپرٹی خریداری پر خرچ کئے انھوں نے کہا پراپرٹی خریداری میں زیادہ تر فائلوں کا لین دین کرتے رہے لیکن خود کو بے نامی ظاہر کئے رکھا غلام نبی نے مبینہ طور پر کک بیکس کی رقم ہیڈ محمد والا روڈ پر واقع نیل کوٹ کے علاقے سات کروڑ روپے مالیت کا بنگلہ کھڑا کیا ہوا ہے بنگلے کی بیرونی نقشے سے پتہ چلتا ہے کہ اس کا مالک غربت کی اتھاہ گہرائیوں سے اٹھ کر اپنے خواب کو عملی شکل دینے میں کامیاب نظر آتا ہے بنگلے میں صرف باتھ روم کی تعمیر بیس سے پچیس لاکھ روپے خرچ کئے ہوئے نظر آتے ہیں۔
تین سٹوری بنگلے انتہائی قیمتی لکڑی استعمال کئی گئی ہے جبکہ عمارتی سٹرکچر کی نمود و نمائش پر کروڑوں روپے خرچ کئے گئے جس سے بنگلہ کسی محل کی شکل اختیار کر چکا ہے انھوں نے کہا اب غلام نبی نے ایس ای کے عہدے پر فائز ہونے کے بعد ڈیویژن بھر کو فوکس کیا ہو ہے اس حوالے سے جب ایس ای غلام نبی سے موقف کے لیے رابط کیا گیا اور واٹس ایپ ٹیکسٹ بھیجا گیا تو انھوں نے کہا نہ تو کال اٹینڈ کی اور نہ ہی واٹس ایپ ٹیکسٹ کا جواب دیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں