سیکیورٹی فورسزکاشمالی وزیر ستا ن میں انٹیلی جنس بیسڈآپریشن ، 14دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن: 14 دہشتگرد ہلاک

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسزنےشمالی وزیر ستا ن کےعلاقے دتہ خیل میں انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کیاجس میں 14دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج کیخلاف کارروائی میں14بھارتی سپانسرڈخوارج مارے گئے ،آپریشن کےدوران ہلاک خوارج سے ہتھیار،گولیاں برآمد ہوئے۔
علاقے میں ممکنہ خوارج کےخاتمےکیلئےکلیئرنس آپریشن جاری ہے،سیکیورٹی فورسزبھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کےخاتمےکیلئےپرعزم ہیں۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتا خیل میں سیکیورٹی آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 14 دہشتگردوں کو جہنم رسید کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
شہبازشریف کا کہنا ہے کہ انسانیت کے دشمن دہشتگردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیں گے۔
، سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کی بدولت ہم دہشتگردی کی عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں