اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا اسپیکر کو خط، اپنے خلاف ریفرنس اور فیصلے کی تفصیل مانگ لیں

عمر ایوب ریفرنس اسپیکر کو خط، آئینی نکات کی وضاحت مانگ لی

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اسپیکر ایاز صادق کو خط لکھ کر اپنے خلاف دائر ریفرنس اور فیصلے کی تفصیلات مانگ لیں۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ ریفرنس کی قانونی و آئینی بنیاد، مصدقہ نقل اور کارروائی کا ریکارڈ فراہم کریں۔
، الزام، نااہلی کے ریفرنس پر آئینی نکات،آرٹیکل 62، 63 کے تحت ریفرنس کی قانونی توجیہ فراہم کریں۔
عمر ایوب خان نے اسپیکر سے ریفرنس کی مکمل مصدقہ نقل اور شواہد مہیا کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ ریفرنس پر فیصلے کے دوران کی اندرونی کارروائی اور فائل نوٹنگز بھی مانگی ہیں۔
انہوں نے تیسرے فریق کی درخواستوں کی بنیاد پر ریفرنس پر وضاحت طلب کی ہے۔
، عمر ایوب نے کہا ہے کہ نوٹسز اور وضاحت کا موقع فراہم کرنے کی تفصیل فراہم کی جائے، آرٹیکل 63 (2) کے تحت اسپیکر کی صوابدیدی نظیریں بھی دی جائیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں