ڈاکٹر عبد القدیر کا مقام و مرتبہ بحال کرنے کی ضرورت، رضا ربانی کی تجویز
سابق چیئرمین سینیٹ اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما میاں رضا ربانی کا کہنا ہے کہ حکومتِ پاکستان کو ڈاکٹر عبدالقدیر کا مقام و مرتبہ بحال کرنا چاہیے۔
رضا ربانی نے اپنے بیان میں کہا کہ تاریخ کومسخ نہیں کرنا چاہیے کیونکہ یہی قوم کی تشکیل کرتی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ یہ ذوالفقار علی بھٹو کی خفیہ سفارت کاری اور کاوشوں کا نتیجہ تھا کہ جوہری پروگرام کا خاکہ وجود میں آیا۔
، یہ ذوالفقارعلی بھٹو کی کوششیں تھیں جن کے نتیجے میں ڈاکٹر عبد القدیر خان کی سربراہی میں ٹیم تشکیل پائی۔
رضا ربانی نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان پر مشرف حکومت کی طرف سے فردِ جرم عائد کرنا شرمناک ہے۔
، حکومت کو اپنا سابقہ مؤقف واپس لینا چاہیے اور ڈاکٹر عبد القدیر کا مقام و مرتبہ بحال کرنا چاہیے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں