عمران خان سےحکومت کو قبول کرنے اور 9 مئی پر معافی مانگنے کا کہا جا رہا ہے: علیمہ خان

عمران خان پر حکومت قبول کرنے کا دباؤ،علیمہ خان کا بیان

راولپنڈی: بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ جب سے احتجاج کی کال دی ہے ہرطرف خبریں چل پڑی ہیں کہ عمران خان 5 جون کو رہا ہو رہے ہیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا میں نے ایک بیان میں کہا تھاکہ بات چیت ہمیشہ کچھ لوکچھ دوپر ہوتی ہے، ٹیبل پر بیٹھنے کے لیے لوگ لچک دکھانے کا کہہ رہے ہیں۔
، مذاکرات کرنے والے کیا چاہتے ہیں کہ بانی سب ترک کردیں؟۔انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سےکہا جا رہاہے کہ حکومت کو قبول کریں اور 9 مئی پر معافی مانگیں۔
، جب سے احتجاج کی کال دی ہے ہرطرف خبریں چل پڑی ہیں کہ بانی 5 جون کو رہاہو رہے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں