وسط ایشیا سے تجارت کے لیے ریلوے نیٹ ورک کی بہتری حکومتی ترجیح قرار
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وسط ایشیا سے تجارت کے لیے ریلوے نیٹ ورک کو وسیع کرنے کی حکمت عملی ترتیب دی جائے۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت پاکستان ریلویز سے متعلق امور پر اجلاس ہوا۔
اجلاس میں خطاب سے وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ریلوے نظام کسی بھی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔
، ملک بھر کے ریلوے انفرا اسٹرکچر کی پائیدار بنیادوں پر تعمیر نو کرنے کی ضرورت ہے۔
، علاقائی تجارت و روابط کے لیے ریلوے کو جدید بنیادوں پر ترقی دینا قومی پالیسی کا اہم جز ہے۔
وزیر اعظم نے گوادر کو پاکستان ریلویز نیٹ ورک سے منسلک کرنے کا کام تیز تر کرنے کی ہدایت بھی کی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں