پی ایچ اے شعبہ مارکیٹنگ کی کامیاب حکمت عملی سے پبلسٹی فیس نیلامی کامیاب
ملتان(خصوصی رپورٹر) مافیاز کی طرف سے نیلامی منسوخ کرانے کی تمام تر کوششیں ناکام ،ڈی جی پی ایچ اے اور ڈائریکٹر مارکیٹنگ کی حکمت عملی کے باعث پبلسٹی فیس کا ٹھیکہ 22 کروڑ 16 لاکھ روپے میں نیلام کردیا گیا، پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان کی جانب سے پبلسٹی فیس کا ٹھیکہ ضابطہ خان نے 22 کروڑ کی کامیاب بولی دیکر حاصل کرلیا۔
اس ضمن میں پی ایچ اے ملتان کے زیر اہتمام پبلسٹی فیس 2025-26 کی نیلامی کا انعقادہوا ۔تاہم خواہشمند پارٹیوں کی جانب سے حدود کے تنازع کو ایشو بنا کر سی ڈی آر جمع نہ کرائی گئیں جس کے باعث دوپہر 3 بجے تک نیلامی کا عمل شروع نہ ہوسکا ،صورتحال کو بھانپتے ہوئے ڈی جی پی ایچ اے اور ڈائریکٹر مارکٹنگ حافظ اسامہ نے فرموں کی اجارہ داری کو ختم کرتےہوئے مقابلے کیلئے مزید پارٹیاں بلوا لیں۔
جن کی سی ڈی آر جمع ہونے پر ضابطہ خان کی فرم کو بھی نیلامی میں حصہ لینا پڑا جس نے 22 کروڑ 16 لاکھ کی کامیاب بولی دیکر ٹھیکہ حاصل کرلیا۔ ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس بطور کنونئیر نیلامی میں موجود تھےجبکہ ڈائریکٹر مارکیٹنگ حافظ اسامہ سمیت نیلام کمیٹی کے دیگر ممبران نے نیلامی کے عمل میں شرکت کی ۔
نیلامی میں 3 ٹھیکیدار فرموں نے حصہ لیا ۔ ٹھیکہ کی نیلامی ریزرو پرائس سرکاری بولی 20 کروڑ سے شروع ہوئی۔تاہم ضابطہ خان کی ٹھیکیدار فرم نے 22 کروڑ سولہ لاکھ کی کامیاب بولی دیکر سال 2025-26 کیلئے پبلسٹی فیس کا ٹھیکہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے ۔
ڈائریکٹر مارکیٹنگ حافظ اسامہ کے مطابق گزشتہ سال کی نسبت آئندہ مالی سال میں مذکورہ ٹھیکہ کی مد میں پی ایچ اے کو18 فیصد سے زائد آمدنی حاصل ہوگی ۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں