پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جنوبی پنجاب کی جامعات کے ساتھ مشاورت
ملتان( خصوصی رپورٹر)چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن (PHEC) پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان نے بہاءالدین زکریا یونیورسٹی، ملتان کا دورہ کیا۔ اُن کے ہمراہ جنوبی پنجاب کی جامعات کے وائس چانسلرز اور دیگر اعلیٰ تعلیمی عہدیداران بھی موجود تھے۔
اس موقع پر وائس چانسلر بی زیڈ یو پروفیسر ڈاکٹر زبیر اقبال کے ساتھ ایک اہم نشست منعقد ہوئی، جس میں پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن اور جامعہ سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ، تحقیقی سرگرمیوں میں بہتری، اور طلبہ کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مستقبل کی حکمت عملی مرتب کی گئی۔
اجلاس میں شریک معزز وائس چانسلرز اور تعلیمی سربراہان بھی شامل تھے،پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم، وائس چانسلر صادق کالج ویمن یونیورسٹی، بہاولپور،پروفیسر ڈاکٹر اشفاق احمد، وائس چانسلر غازی یونیورسٹی، ڈیرہ غازی خانپروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ۔
، وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی ملتان ،پروفیسر ڈاکٹر عامر اعظم خان، وائس چانسلر خواجہ فرید یونیورسٹی ،پروفیسر ڈاکٹر زبیر ابوبکر، وائس چانسلر لیہ یونیورسٹی،پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان، وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی، ملتان،پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق راجوانہ، وائس چانسلر ایم این ایس زرعی یونیورسٹی، ملتان،پروفیسر ڈاکٹر مظہر حیات، پرو وائس چانسلر چولستان یونیورسٹی،پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران، وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی، بہاولپور،پروفیسر ڈاکٹر حیات اعوان، پرو ریکٹر یونیورسٹی آف ساؤتھ پنجاب، ملتان،پروفیسر ڈاکٹر شوکت ملک، ٹائمز انسٹیٹیوٹ، ملتان،پروفیسر ڈاکٹر طاہر سلطان، وائس چانسلر ایم این ایس یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، ملتاناس اہم اجلاس میں بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے رجسٹرار اعجاز احمد نے بھی شرکت کی۔
شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ جنوبی پنجاب کی جامعات کو علمی، تحقیقی اور انتظامی لحاظ سے مزید مستحکم بنانے کے لیے مشترکہ اور مربوط کوششوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، تاکہ خطے کے تعلیمی معیار کو بلند کیا جا سکے ۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں