عید پر زائد کرایہ وصولی پر 12 لاکھ روپے مسافروں کو واپس
کراچی میں عیدالاضحیٰ پر ٹرانسپورٹرز کی جانب سے زائد کرایوں کی وصولی کے خلاف شہری انتظامیہ نے کارروائیاں شروع کردیں ہیں، ۔
کرایوں کی مد میں اضافی وصولی پر ٹرانسپورٹرز پر بھاری جرمانے عائد کرنے کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کی جانچ پڑتال بھی کی گئی۔
کمشنر کراچی نے عید کے موقع پر کراچی سے اندورون ملک جانے والے شہریوں سے اضافی کرایہ چارج کرنے والے ٹرانسپورٹرز پر 1 لاکھ 47 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے۔
، اس دوران 543 گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی جبکہ 140 گاڑیوں کو چلان بھی کیا گیا۔
ترجمان کمشنر کراچی کےمطابق شہریوں سے زائد کرایے وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز سے مجموعی طور پر 12لاکھ40 ہزار روپے اضافی کرایہ مسافروں کو واپس کروائے گئے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں