بھارتی طیارہ گرنے کے بعد انڈونیشیا کا چینی J-10 طیارے خریدنے پر غور

انڈونیشیا کا جے 10 طیاروں کی خریداری پر غور

پاکستان کی جانب سے بھارتی طیارے گرانے کے بعد انڈونیشیا نے چین سے جے 10 طیاروں کی خریداری پر غور شروع کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انڈونیشیا کے نائب وزیر دفاع ڈونی ایرماوان کا کہنا ہے کہ چین سے جے 10 طیاروں کی خریداری کا جائزہ لے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے جے 10 طیارے سے بھارتی طیارے مار گرانے کو مدنظر رکھیں گے۔
نائب وزیر دفاع انڈونیشیا کے مطابق ہماری چین کے ساتھ بات چیت ہوئی ہے۔
اور اس نے ہمیں صرف جے 10 طیارے ہی نہیں بلکہ بحری جہاز، ہتھیار اور دیگر پیشکش بھی کی ہیں۔
نائب وزیر دفاع انڈونیشیا کا مزید کہنا تھا کہ امریکی ساختہ ایف 15 اور فرانسیسی رافیل طیاروں کی خریداری بھی زیر غور ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں