بھارت کی آبی دہشتگردی سے دریائے چناب میں پانی کی شدید کمی
بھارت کی آبی دہشتگردی، ملک میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ ایک لاکھ 61 ہزار ایکڑ فٹ کم ہوگیا
بھارت کی آبی دہشت گردی بدستور جاری ہے، بھارت سے پاکستان میں داخل ہونے والے دریائے چناب کے بہاؤ میں مزید کمی ہوگئی۔
ترجمان واپڈا کے مطابق بھارت کی جانب سے دریائے چناب کے پانی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ جاری ہے، ۔
جس کے باعث دریا چناب میں پانی کی آمد میں آج مزید 6 ہزار کیوسک کی کمی ہوگئی۔
بھارت سے پاکستان میں داخل ہونے والے دریائے چناب پانی کی آمد 19 ہزار300 کیوسک ہوگئی،2۔
روز قبل دریائے چناب میں پانی کی آمد 38 ہزار کیوسک تھی۔
دوسری جانب ڈیموں میں پانی کے ذخائر میں بھی مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
، ملک میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ ایک لاکھ 61 ہزار ایکڑفٹ کم ہوگیا، قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 40لاکھ 44ہزار ایکٹر فٹ پر آگیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں