ہندوتوا نظریے سے خطرات، بھارت میں اقلیتیں ظلم کا شکار: صدر پاکستان

ہندوتوا نظریے سے پورے خطے کو خطرات لاحق ہیں، صدر آصف زرداری

صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں اور عیسائیوں کو تعصب اور ظلم کا سامنا ہے، ہندوتوا نظریے سے پورے خطے کو خطرات لاحق ہیں۔
صدر آصف علی زرداری نے ایوان صدر میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنماؤں اور ورکرز سے ملاقات کی۔
عید کی مبارکباد دیتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ ہمارے ورکرز ہماری قوت ہیں۔
، مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ملک اور دھرتی سے وفا کرنی ہے، ملکی ترقی کے لیے كام کرنا ہے۔
، معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے پر توجہ دینا ہوگی۔
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں ترقی کرنے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔
، زراعت ہماری معیشت کی بنیاد ہے، ملک کو زرعی شعبے کی بنیاد پر ترقی دینے کی ضرورت ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں