عید پر صفائی ورکرز کو شاباش: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا خراج تحسین
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عید الاضحیٰ پر ضلعی انتظامیہ اور صفائی ورکرز کی کارکردگی کی تعریف کی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں عید الاضحیٰ کے موقع پر پنجاب کی ضلعی انتظامیہ اور بالخصوص “ستھرا پنجاب” کے ورکرز کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ اور ورکرز عید کے دوران متحرک رہے اور اپنے فرائض دیانتداری سے انجام دیے۔
مریم نواز نے بتایا کہ پنجاب بھر میں آلائشیں اٹھائی گئیں، گلیوں اور محلوں کی صفائی کی گئی جبکہ سڑکوں کو فنائل اور عرق گلاب سے دھویا گیا۔
انہوں نے اس تاریخی صفائی آپریشن پر ضلعی انتظامیہ اور ستھرا پنجاب کے ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا، “بہت شاباش!”۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں