وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش ہوگا: 2025-26 کے مالی منصوبے پر بحث کی تفصیلات
وفاقی بجٹ 10جون کو پیش ہوگا، اسیپکرقومی اسمبلی نے بجٹ شیڈول کی منظوری دیدی
وفاقی بجٹ 2025/26 قومی اسمبلی میں 10 جون کو پیش کیاجائےگا۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے شیڈول کی منظوری دیدی ۔
11 اور 12 جون کو قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہوگا۔ 13 جون کو بجٹ پر بحث کا آغاز ہوگا۔
اسپیکر ایاز صادق کے مطابق قومی اسمبلی میں موجود پارلیمانی جماعتوں کوبجٹ پر بحث کا وقت دیاجائےگا۔
وفاقی بجٹ پر بحث 21 جون تک سمیٹ لی جائے گی۔22 جون کو قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں ہوگا۔
24 اور 25 جون کو ڈیمانڈ،گرانٹس اور کٹوتی کی تحاریک پرووٹنگ ہوگی۔
26 جون کو فنانس بل کی منظوری لی جائے گی۔27 جون کو ضمنی گرانٹس اور دیگر امور پربحث اور ووٹنگ ہوگی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں