وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی بجٹ منظوری کا اہم اجلاس
وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے دی
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے دی۔
جب کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا ۔
جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں، پینشن میں اضافے کی سفارشات کی حتمی منظوری دے دی گئی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی بھی طویل عرصے بعد کابینہ اجلاس میں شریک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی منظوری دی ہے۔
وفاقی بجٹ میں نان فائلرز کے لیے مزید سخت اقدامات کیے جانے کا امکان ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی کیش خریداری کی حوصلہ شکنی کے لیے اقدامات کیے جاسکتے ہیں جبکہ ہر قسم کی کیش خریداری پر بھی اضافی ٹیکس کی تجویز ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں