بھارت میں سب کچھ کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرانا خطرناک رویہ ہے: شیری رحمٰن
بھارت میں کچھ بھی ہونے کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرانا ناقابل قبول، شیری رحمٰن
پاکستان کے پارلیمانی وفد کی اہم رکن سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ یہ مؤقف ناقابل قبول ہے کہ بھارت میں جو کچھ بھی ہو۔
، اس کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہرایا جائے، ایسے رویے کا انجام صرف جنگ ہو سکتا ہے، کوئی پُرامن حل نہیں نکل سکتا۔
سینیٹر شیری رحمٰن نے اسکائی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ واشنگٹن، نیویارک، لندن اور اب برسلز کا دورہ حقائق اجاگر کرنے کے لیے کیا گیا۔
، ہمارا پیغام امن کا ہے، مگر بغیر کسی کمزوری کے، جنوبی ایشیا میں تصادم نہیں، مذاکرات خواہاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے غیر ضروری جنگ کا سامنا کیا، جنگ کا کوئی جواز نہیں تھا، بلا اشتعال حملہ کیا گیا،۔
آج تک پہلگام حملے کا کوئی ثبوت نہیں ملا،پاکستان پر بغیر ثبوت کے الزامات لگائے گئے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں