قوم کی محنت سے ملک ٹیک آف کی پوزیشن میں، وزیر اعظم شہباز شریف

قوم کی محنت سے ملک ٹیک آف کی پوزیشن میں پہنچا :شہباز شریف

قوم کی محنت سے ملک اب ٹیک آف کی پوزیشن میں آگیا،وزیر اعظم
وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قوم کی محنت سے ملک اب ٹیک آف کی پوزیشن میں آگیا ہے،معاشی اشاریے مثبت سمت کی جانب گامزن ہیں۔
،موجودہ بجٹ میں معاشی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی کابینہ کو عید کی مبارکباد،اللہ تعالی ہماری عید کی قربانیوں کو قبول کرے۔
وزیرا عظم نے فلسطین میں اسرائیلی بربریت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں جارحیت عصر حاضر کا بد ترین ظلم ہے۔
،عالمی برادری غزہ میں فوری جنگ بندی کیلئے کردار ادا کرے،کشمیر اور فلسطین کی عوام کو ضرور آزادی ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اور عوام نے سنگین حالات اور چینلنجز کا سامنا کیا،عام آدمی نے قربانیاں دی اور تنخواہ دار طبے نے بوجھ اٹھایا ہے۔
، تنخواہ دار طبقے نے خزانے میں 400 ارب روپے دیئے ، قوم کی محنت سے ملک اب ٹیک آف کی پوزیشن میں آگیا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں