اسلام آباد میں حجاج کرام کی وطن واپسی کا آپریشن آج سے شروع ہوگا

اسلام آباد ایئرپورٹ حج آپریشن: 30 ہزار سے زائد حجاج کی آمد متوقع

اسلام آباد میں حجاج کرام کی وطن واپسی کا آپریشن آج سے شروع ہوگا۔
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حجاج کرام کی وطن واپسی کا آپریشن آج سے شروع ہوگا۔
سی او او ایئرپورٹ آفتاب گیلانی کے مطابق پوسٹ حج آپریشن کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
پہلی پرواز آج رات تین بجے جدہ سے اسلام آباد پہنچے گی جس میں تین سو سات حجاج وطن واپس آئیں گے۔
آفتاب گیلانی کےمطابق یہ آپریشن دس جولائی تک جاری رہے گا۔
ایک ہفتے بعد مدینہ منورہ سے بھی پروازوں کی آمد شروع ہوگی۔
پوسٹ حج آپریشن کے دوران 30ہزار سے زائد حجاج اسلام آباد پہنچیں گے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں