پنجاب کے دیہاتوں کو جدید ‘ماڈل ویلجز میں تبدیل کرنے کا فیصلہ
حکومت نے صوبے کے دیہی علاقوں کی تقدیر بدلنے کے لیے “ماڈل ویلج پروجیکٹ” کے تحت 2400 دیہاتوں کو سٹیٹ آف دی آرٹ ماڈل ویلجز میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اس اہم منصوبے کی منظوری دے دی ۔
جبکہ وزیر بلدیات ذیشان رفیق کو اس منصوبے کی نگرانی اور عملی نفاذ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے 800 دیہاتوں کو ماڈل ویلجز بنانے کے لیے پنجاب حکومت فنڈز فراہم کرے گی ۔
جبکہ باقی 1600 دیہاتوں کے لیے ورلڈ بینک سے مالی معاونت حاصل کی جائے گی۔
، اس منصوبے کے لیے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں باقاعدہ فنڈز مختص کیے جائیں گے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں