خود ٹیکس گوشوارے جمع کرائیں: ایف بی آر ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن سے آسانیاں
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اعلان کیا ہے کہ یکم جولائی 2025 سے ٹیکس گوشواروں کے نظام کو انتہائی آسان کر دیا جائے گا۔
، جس سے تنخواہ دار افراد اور چھوٹے کاروباری حضرات بغیر کسی وکیل کی مدد کے خود ٹیکس گوشوارے جمع کرا سکیں گے۔
قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ 2025-26 پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں اصلاحات کے بغیر معاشی اہداف کا حصول ممکن نہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایف بی آر کی بہتری کے منصوبے کا بنیادی محور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ہے۔
جس کے تحت ٹیکس کے عمل کو مزید شفاف اور صارف دوست بنایا جائے گا۔
محمد اورنگزیب نے زور دیا کہ نئے نظام سے ٹیکس دہندگان کو سہولت ہوگی اور وہ باآسانی اپنے گوشوارے جمع کر سکیں گے۔
، جس سے ٹیکس نیٹ ورک کو وسعت دینے میں بھی مدد ملے گی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں