گورنر پنجاب اور صوبائی وزیر نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی کانووکیشن میں شرکت سے معذرت کرلی

نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی انتظامی کشیدگی پر وزیراعلیٰ مریم نواز کی ناراضگی

ملتان(وقائع نگار) گورنر پنجاب و چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی اور صوبائی وزیر صحت نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے کانوکیشن میں شرکت سے معذرت کر لی ہے ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی کی ایڈز کیس میں ناقص کارکردگی پر نا پسندیدگی کا اظہار کر چکیں ہیں۔
انھیں فوری طور پر استعفیٰ دینے کا ہدایات بھی بھجوائیں لیکن وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے پی ایم اے کا پلیٹ فارم استعمال کرتے ہوئے استعفی دینے سے انکار کر دیا اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو انکار کرکے ٹف ٹائم دیا ۔
جس کی وجہ سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نشتر میڈیکل یونیورسٹی اور ہسپتال کے حوالے سے انتہائی ناراضگی کا اظہار کر چکیں ہیں انھوں نے کہا آج ہونے والے کانوکیشن میں صوبائی وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق کو شرکت سے بھی روک دیا گیا۔
جس کے بعد صوبائی وزیر صحت نے سرکاری مصروفیات کا جواز بنا کر آج نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے کانوکیشن میں شرکت سے معذرت کر لی جبکہ گورنر پنجاب نے بھی آنے سے انکار کر دیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں