پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی ٹیرف مذاکرات کا آغاز جلد
پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی تعلقات میں اہم پیش رفت متوقع ہے۔
، کیونکہ دونوں ممالک جلد ہی محصولات (ٹیرف) سے متعلق باضابطہ مذاکرات کا آغاز کرنے جارہے ہیں۔
سفارتی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کا ایک اعلیٰ سطح کا تجارتی وفد اس ہفتے واشنگٹن پہنچ رہا ہے۔
تاکہ حال ہی میں عائد کردہ امریکی محصولات اور اس سے متعلق اقتصادی امور پر امریکی حکام سے مذاکرات کرسکے۔
تین روزہ دورہ اسلام آباد اور واشنگٹن کے درمیان اعلیٰ سطح کے روابط کے سلسلے کی تازہ ترین کڑی ہوگا ۔
جو کہ گزشتہ ماہ بھارت اور پاکستان کے درمیان فوجی کشیدگی کے بعد خطے کی نازک سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں ہورہا ہے۔
وفد کی قیادت سیکریٹری تجارت جواد پال کریں گے،۔
جب کہ وفد میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے سینئر حکام اور توانائی و اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے شعبوں کے نمائندے بھی شامل ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں