بجٹ میں عام آدمی پر ٹیکس کا مزید بوجھ نہیں ڈالا گیا، وزیراعظم

بجٹ میں ٹیکس میں کمی، تنخواہوں میں اضافہ، عوام کو ریلیف: شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہبجٹ میں عام آدمی پر ٹیکس کا مزید بوجھ نہیں ڈالا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اسٹاک مارکیٹ کا تاریخ کی بلند ترین سطح، ایک لاکھ 24 ہزار پوائنٹس پر پہنچنے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان سرمایہ کاروں و کاروباری شخصیات کے عوام دوست بجٹ پر اعتماد کا اظہار ہے۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ میں عام آدمی پر ٹیکس کا مزید بوجھ نہیں ڈالا گیا، تنخواہوں میں اضافہ اور ٹیکس میں کمی سے نوکری پیشہ افراد کو ریلیف ملے گا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ الحمداللہ ملکی معاشی ترقی کا سفر شروع ہے، پاکستانی عوام نے قربانیاں دیں،۔
اب ہم سب کو مل کر عام آدمی کی زندگی میں بہتری لانے کیلئے محنت کرنا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں