پنجاب کا ترقیاتی بجٹ 2025-26: 1200 ارب روپے کا ڈرافٹ تیار

پنجاب کےآئندہ مالی سال کےترقیاتی بجٹ کاڈرافٹ تیار،وزیراعلیٰ کو پیش

نجاب کا آئندہ مالی سال 2025-26 کا ترقیاتی بجٹ 1200ارب روپےکاڈرافٹ تیارکر لیا گیا۔
محکمہ ترقیاتی و منصوبہ بندی نے ڈرافٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکو پیش کردیا۔
سالانہ ترقیاتی بجٹ میں2750ترقیاتی سکیموں کےلئے1076 ارب روپےلوکل جبکہ 124ارب 30کروڑ روپے غیر ملکی فنڈنگ سے آئے گا،۔
1412جاری ترقیاتی سکیموں کےلئے 536ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ 1353نئی ترقیاتی سکیمیں شامل کی گئیں،۔
آئندہ مالی سال کے بجٹ میں نئی ترقیاتی سکیموں کیلئے 457ار ب روپے رکھنے کی تجویز دی گئی،۔
32 اولڈ ترقیاتی پروگرام کےلئے 207ارب روپے کا بجٹ تجویز، وزیراعلیٰ لوکل روڈ پروگرام بلاک کےلئے 100 ارب روپے رکھنے کی تجویزہے۔
تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کی سولر منتقلی کیلئے 1 ارب روپے رکھنے کی تجویز،گورنمنٹ ہائی سیکنڈری سکولز کو شمسی توانائی منتقلی کیلئے 75 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز،۔
.پنجاب صاف پانی اتھارٹی کےلئے 4 ارب 34کروڑ 71لاکھ روپے رکھنے کی تجویزہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں