پاکستان اور روس میں دوستی کے رشتے مزید مضبوط ہوں گے: صدر مملکت

یوم روس پر صدر پاکستان کا دوستی کا پیغام

صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان دوستی کے رشتے مزید مضبوط ہوں گے۔
روس کے 35 ویں قومی دن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا کہ 35 ویں یوم روس پر صدر ولادیمیر پوٹن، روسی سفیر اور روس کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
، پاکستان روس کے ساتھ قومی دن کی خوشیوں میں شریک ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ پاک روس تعلقات باہمی احترام، تعاون اور مختلف شعبوں میں مشترکہ مفادات کی بنیاد پر گزشتہ برسوں میں بہتر ہوئے ہیں۔
، حال ہی میں دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح روابط بڑھے ہیں۔
، اعلیٰ سطحی روابط نے پاکستان اور روس کے درمیان گہرے تعلق اور تفہیم کی بنیاد رکھی ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں