بجٹ میں عوام کو ریلیف، تنخواہ دار طبقے کیلئے خوشخبری
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دیا گیا، کچھ عناصر ملک کی بہتری پر ناخوش ہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی معاشی ٹیم کو مبارکباد دیتی ہوں کہ انہوں نے آئی ایم ایف کے دباؤ کے باوجود وفاقی بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ریلیف فراہم کیا،۔
تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ خوش آئند ہے اور اس بجٹ سے درمیانے طبقے کو سہارا ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں ایک ایسی مخلوق بھی ہے جو کبھی خوش نہیں ہوتی، کل قومی اسمبلی میں جو کچھ ایک مخصوص گروہ نے کیا،۔
وہ پوری قوم نے دیکھا، ان کی خواہش ہے کہ پاکستان کو نقصان ہو، پنجاب میں صفائی کے بہترین انتظامات پر کچھ لوگوں کو تکلیف ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ سٹاک ایکسچینج میں 2100 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے، جو سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں