بھارت سے مسلمانوں کی جبری بے دخلی نے عالمی برادری کو تشویش میں مبتلا کردیا
بھارتی ریاست آسام میں مسلمانوں کے جبری بے دخلی کے واقعات نے عالمی سطح پر تشویش کی لہر دوڑادی ہے۔
غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق حالیہ دنوں میں متعدد بھارتی مسلمانوں کو بغیر کسی قانونی عمل کے بنگلہ دیش کی سرحد پار دھکیل دیا گیا ہے،۔
جس پر انسانی حقوق کی تنظیموں اور مقامی وکلاء نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔
آسام میں پولیس اور بارڈر فورسز کی جانب سے درجنوں بھارتی مسلمانوں کو بندوق کے زور پر ملک بدر کیا گیا ہے۔
ان افراد میں شونا بانو اور رحیمہ بیگم جیسے شہری شامل ہیں،۔
جو بھارتی شہری ہونے کے باوجود غیر قانونی مہاجر قرار دیے گئے اور انہیں بنگلہ دیش کی سرحد پر دھکیل دیا گیا۔
ان افراد کو دو دن تک کھلے میدانوں میں بھوکے، پیاسے اور کیڑوں میں گزارنے پر مجبور کیا گیا،۔
جس سے ان کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہوئے۔
اس دوران نہ کوئی وضاحت دی گئی اور نہ ہی قانونی عمل کی پیروی کی گئی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں