حسن پروانہ سب ڈویژن کی نااہلی، قیمتی الیکٹرونکس جل گئیں
ملتان(سوشل رپورٹر)میپکو حسن پروانہ سب ڈویژن کی نااہلی ،بجلی کی باربار ٹرپنگ ،کم ،زیادہ وولٹیج سے کئی صارفین کے بجلی کے قیمتی آلات جل گئے، منگل کی سہ پہر ساڑھے تین بجے سے رات آٹھ بجے تک اچانک وولٹیج 370 پر پہنچنے سے فرید آباد فیڈر سے منسلک صارفین کے پنکھے ، ریفریجریٹر اور دیگر قیمتی گھریلو سامان جل گیا،عید الاضحیٰ کے دوران بھی بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی جو تاحال جاری ہے ۔
شدید گرمی میں صارفین بے حال ہیں ۔حسن پروانہ سب ڈویژن کے ذمہ داران اس صورتحال کا ذمہ دار گرڈ سٹیشن والوں کو قرار دیتے ہیں جبکہ گرڈ سٹیشن والے سب ڈویژن اہلکاروںکو موردالزام ٹھہراتے ہیں ،میپکو کے اعلیٰ افسران موسمی شدت سے واقف ہونے کے باوجود صورتحال کو سنبھالنے میں مکمل ناکام رہے ہیں۔
شہریوں نے الزام عائد کیاہے کہ پاک گیٹ سب ڈویژن اور حسن پروانہ سب ڈویژن کے لائن مین پیسے لیکر کراس روڑ غیرقانونی کنکشن لگاتے ہیں جس کی وجہ سے لوڈ میں اضافہ ہوتا ہے اور ٹرانسفارمر جلتے ہیں یا بار بار ڈیز اڑ جاتی ہیں،حسن پروانہ سب ڈویژن اورپاک گیٹ سب ڈویژنز کواگر فون کیاجائے توپہلے تو نمبر ملتاہی نہیں اگر مل جائے اورکوئی اہلکار اٹینڈ کرلے تو بھی شکایات پر کوئی عملدرآمد نہیں ہوتا-
،افسران اکثردفتر میں موجود ہی نہیں رہتے جنہیں شکایت کی جاسکے۔شہریوں نے میپکوحکام سے فوری نوٹس لینے اور شہریوں کے ہونیوالے نقصان کے ازالے کامطالبہ کیاہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں