مناسب دیکھ بھال نہ ہونے پرکھٹارہ ویڈا بسیں شہریوں کیلئے وبالِ جان بن گئیں

کھٹارہ ویڈا بسیں ملتان میں شہریوں کے لیے وبال جان بن گئیں

ملتان ( خصوصی رپورٹر) شہریوں کو اربن ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کرنے والی ویڈا بسیں کھٹارہ ،مسافروںکو منزل مقصود تک پہنچانے کی بجائے راستے میں ہی خراب ہونا معمول ،سواریوں سے دھکے لگوانے کی ویڈیو وائرل ،ضلعی انتظامیہ اور ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ارباب اختیار خاموش تماشائی بن کررہ گئے ۔
قومی تاجر اتحاد سمیت سول سو سائٹی نے دھواں چھوڑی کھٹارہ ویڈا بسوں کیخلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔تفصیل کے مطابق شہریوں کو اربن ٹرانسپورٹ کی سہولیات کی فراہم کرنے والی ویڈا بس سروس کی بسوں کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث مختلف روٹوں پر چلنے والی بسیں کھٹار ہ ہونے سے شہریوں اور مسافروں کیلئے وبال جان بن چکی ہیں-
،شہر میںدھواں چھوڑتی ویڈا بسیں فضائی آلودگی کا باعث بننے کے ساتھ ساتھ منزل مقصود پر پہنچنے کی بجائے راستے میں ہی خراب ہوجاتی ہیں جسے دوبارہ اسٹارٹ کرنے کیلئے سواریوں سے دھکے لگوائے جاتے ہیں گزشتہ روز واٹر ورکس روڈ پر ویڈا بس دوران سفر خراب ہوئی تو سواریوں کو اتار کر دھکے لگوائے گئ-
ے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تاہم ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ کے ارباب اختیار ٹس سے مس نہ ہوئے اس ضمن میں قومی تاجر اتحاد پاکستان کا خراب ویڈ بسوں کومسافروں سے دھکے لگوانےکی شدیدمذمت کی اگر اس طرح کی حرکت سے انتظامیہ باز نہ آئی تو کمشنر آفس کے باہر احتجاج کریں گے روازنہ ڈرائیوار خراب بس دور دارز روٹ پر لے جاتے ہیں اور خراب ہونے کی صورت میں مسافروں سے دھکے لگا وائے جاتے مسافر مجبوری میں دھکالگ کر اپنی منزل پر پہنچے رہے ہیں –
ہم وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری کاروائی کا مطالبہ کر تے ہیں قومی تاجر اتحاد کے مرکزی صدر سلطان محمود ملک سٹی صدر ملک اقبال جاوید ضلعی صدر ملک مقبول کھوکھر ، ملک امجد سیال اور محمد یعقوب مغل نے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ ویڈ کی خراب بسیں سڑکوں پر خراب ہو کر ٹریفک کے لئے مسائل پیدا کر رہی ہیں جس کی وجہ سے کئی کئی گھنٹے ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا گندا اور زہریلہ دھواں ویڈ بسیں چھوڑا رہی-
جس کی وجہ تاجروں کا دوکانوں بیٹھنا بھی مشکل ہو گیا شہری بیمار ہو کر ہسپتال جانے پر مجبور ہوگئے لیکن افسوس ہماری چیف ٹریفک آفیسر سردار موارہن خان بھی ان کے خلاف کاروائی نہیں کرتے حالانکہ پنجاب حکومت نے واضع کیا ہے کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو فوری بند کر دیا جائے اس موقع پر مرکزی صدر سلطان محمود ملک نے کہا ڈرائیوروں نے سڑکوں پر مسافروں سے بسوں کو دھکے لکھوانا معمول بنا لیا آئے روز بسیں سڑکوں پر خراب ہو رہی بسوں کی مرمت کے لئے لاکھوں روپے کے بل بھی روزانہ وصول کئے جارہے ہیں-
مضافات میں چلائی جانے والی کھٹار بسیں پرانا دنیا پور روڑ ۔سدرن بائی پاس چاون شاہ اور دیگر روڑسے جانے والی بس آئےروزخراب ہو جاتی ہیں تاجر اور غریب آدمی سستی سواری کی وجہ سے ان میں سفر کر نے پر مجبور ہےلیکن افسوس شہر یوں کو ذلیل خوار کیا جار رہا ہے-
ٕ ہم وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف فوری ایکشن لیں اور ان ذمہ دار افسروں اور ڈرائیورں کو بطرف کریں اور نئی بسیں ملتان کے شہریوں کو سستی سواری فوری مہیا کی جائے اگر ہمارے مطالبے کو فوری منظور نہ کیا تو ہم تاجر سول سوسائٹی کے ساتھ مل کر بھر پور احتجاج کریں گے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں